ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئندہ کسی مٹھ یا مندر میں افطار پارٹی کا انعقاد ہوا تو خون کی ندیاں بہادی جائیں گی : متالک کی اشتعال انگیزی

آئندہ کسی مٹھ یا مندر میں افطار پارٹی کا انعقاد ہوا تو خون کی ندیاں بہادی جائیں گی : متالک کی اشتعال انگیزی

Mon, 03 Jul 2017 12:53:50    S.O. News Service

بنگلورو،2؍ جولائی ( ایس او نیوز ) اشتعال انگیزو سری رام سینا کے صدر پرامود متالک نے دوبارہ اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں کرشنا مٹھ یا کسی بھی مندر میں افطار پارٹیوں کے انعقاد کرنے کا موقع دیا گیا تو خون کی ندیاں بہادی جائیں گی۔ اُڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں پیجاور شری سوامی کی جانب سے افطار پارٹی کی مخالفت میں آج شیشا دھری روڈ پر موجود گاندھی مجسمہ کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے متالک نے کہا کہ یہ دھرنا سوامی جی کے خلاف نہیں ہے بلکہ جس جگہ افطار اور نماز ادا کرنے کا موقع دیا گیا تھااس کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھوں اور مندروں میں افطار پارٹیوں کے انعقاد سے ہندو سماج کو غلط پیغام روانہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال سے بھگوان موجود ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کوئی مذہب ہے تو وہ صرف ہندو مذہب ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب کو امن کا پیغام دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا بھر میں امن کے نام پر گؤکشی ، دہشت گردی، عصمت دری اور جرائم کو بڑھاوا دینے والے کون ہیں، اس سے ہر کوئی واقف ہے۔ ایسے طبقہ کو امن کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کی حفاظت کرنے والے افراد آج جیلوں میں بند ہیں۔ جبکہ گؤکشی کرنے والے افراد آزادی سے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ میسور کے کلا مندر کھلے عام گائے کا گوشت کھانے پر ادیب ایس کے بھگوان کو فوری گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ مفت میں شہرت حاصل کرنے کے لئے دھرنا نہیں دے رہے ہیں، بلکہ مٹھ کے اندر افطار پارٹی کے خلاف یہ احتجاج کررہے ہیں۔


Share: